جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حکومت نے صرف ایک سال میں کتنے ارب ڈالرز کا غیر ملکی قرضہ اتارا؟صرف تین ماہ میں سٹاک ایکسچینج میں کتنے پوائنٹ کا اضافہ ہوا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ ہم بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی،کار کے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے،معیشت میں اب آپ کو مزید بہتری نظر آئے گی، تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں 5500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ گردشی قرضے 450 ارب سے بڑھ کر 1200 ارب روپے ہوگئے تھے، قرضوں کی وجہ سے توانائی کا پورا نظام مفلوج ہوگیا تھا،تحریک انصاف

نے گزشتہ سال 10 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرضہ اتارا، ہم بیرونی قرضوں کی واپسی کے تمام ریکارڈ توڑیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پہلے 13ماہ میں مہنگائی ساڑھے21 فیصد جب کہ ن لیگ کی حکومت میں 8.3 فیصد تھی، تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا، ایسا اس لیے ہوا کہ پچھلی حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارا بہت زیادہ چھوڑ کرگئی، گزشتہ سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 32 فیصد کمی آئی، رواں سال کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں 65 فیصد کمی آئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی کے باعث آئندہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی ہوگی۔حماد اظہر نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں 137 فیصد اضافہ ہوا ہے، زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہورہا ہے، تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں 5500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،سرکاری محکموں میں اصلاحات کی جارہی ہیں مگر کسی کو فارغ نہیں کیا جارہا۔کارکے تنازع کے حوالے سے حماد اظہر نے کہا کہ کار کے کیس میں پاکستان کو بڑی کامیابی ملی ہے، کمپنی نے 200 ارب روپے معاف کیے، پاکستان اور ترکی کے وزرائے اعظم نے اس تنازع کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معیشت میں اب آپ کو مزید بہتری نظر آئے گی، تین ماہ میں اسٹاک ایکسچینج میں 5500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…