ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آزادی مارچ ناکام ہوگیا، چھ جماعتیں کتنے ہزار لوگ لا سکیں،بڑا دعویٰ کردیاگیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملین مارچ کا دعوی کرنے والی پانچ چھ جماعتیں مل کر چند ہزار لوگ لاسکیں ہیں اور ان کو ملین مارچ میں مکمل ناکامی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مسلسل یہ بات کرنا کہ میں کسی معاہدے کونہیں مانتا، دو دن میں استعفی دیدیں۔

انہوں نے کہا کہ ملین مارچ کا دعوی کرنے والی پانچ چھ جماعتیں مل کر چند ہزار لوگ لاسکیں ہیں اور ان کو ملین مارچ میں مکمل ناکامی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے درد اور معیشت کی تباہ کاری کی جو داستان مولانا فضل الرحمان نے بیا ن کی ہے، عوام اس کومانیں یا ورلڈ بینک کے صدر نے جو پاکستان کی معیشت کو درست سمت میں جانے کی بات کی ہے۔ اس کو تسلیم کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے دنیامیں پاکستان اور اسلام کا مثبت چہرہ اجاگر کیاہے، مولانافضل الرحمان اسلام کا من پسند ایجنڈا  پیش کررہے ہیں کہ دھرنے میں خواتین  کو نظر نہیں آناچاہئے جو پاکستان کی نصف آبادی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کی قومی سلامتی اور وقار کے سب سے بڑے علمبردار ہیں۔ پاکستان کے 22کروڑ پاکستانیوں کا اس بات پر یقین ہے کہ کشمیر ہمارے وجود کاحصہ ہے اور پاکستان کیلئے لازم وملزوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وزیر اعظم ہندوستان کا حقیقی چہرہ دنیا کودکھا رہے تھے تو اس وقت کشمیر کے بیا نیے سے ہٹ کر کسی اور ایجنڈے پر بات کرنا کشمیر ایشوکے لئے مناسب نہیں ہے۔  فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ملین مارچ کا دعوی کرنے والی پانچ چھ جماعتیں مل کر چند ہزار لوگ لاسکیں ہیں اور ان کو ملین مارچ میں مکمل ناکامی ہوئی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مسلسل یہ بات کرنا کہ میں کسی معاہدے کونہیں مانتا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…