اسلام آبادآ(این این آئی)ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میل پاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی، پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانیوں سے متعلق تقریب میں شرکت پرخوشی ہے،
گزشتہ ہفتے کاروبار سے متعلق رپورٹ شائع ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاروبار میں آسانی سے متعلق اقدامات پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے، پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی ہے، خواتین کی ترقی اور بااختیار بنانے کے اقدامات بھی حوصلہ افزاء ہیں۔ ورلڈ بینک پاکستان کو ایک کامیاب اور خوشحال ملک کے طور پر دیکھنا چاہتا ہے اور پاکستان سے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے پرعزم ہے۔صدر ورلڈ بینک نے کہا کہ تجارتی اصلاحات کا مقصد معاشی استحکام ہے، اصلاحات سے درمیانے اور چھوٹے درجے کے کاروبار کو فروغ ملے گا، محصولات کی وصولی آسان اور کاروباری طبقیاور حکومت کے درمیان دوری کم ہوگی، پاکستان میں اہم اصلاحات کی بھرپور صلاحیت موجود ہے، پاکستان کو اپنی برآمدات میں نمایاں اضافے کی ضرورت ہے۔ ورلڈ بینک کے صدر ڈیوڈ میل پاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری آسانیوں سے متعلق رینکنگ میں بہتری آئی، پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ کاروبارمیں آسانیوں سے متعلق تقریب میں شرکت پرخوشی ہے، گزشتہ ہفتے کاروبار سے متعلق رپورٹ شائع ہوئی، وزیراعظم عمران خان کاروبار میں آسانی سے متعلق اقدامات پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔صدر ورلڈ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے