لاہور(این این آئی)ہر مسافر سفر کے دوران اصل شناختی کارڈ پاس رکھنے اور فوٹو کاپی جمع کرانے کا پابند،ریلوے پر سفر کرنیوالوں پر نئی پابندیاں عائدکردی گئیں، نوٹیفیکیشن جاری، تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن پر ہر مسافر سفر کے دوران اصل شناختی کارڈ پاس رکھنے اور فوٹو کاپی
جمع کرانے کا پابند ہوگا۔ر یلوے انتظامیہ کے مطابق پولیس ہر مسافر کو جامع تلاشی لینے کے بعد داخلے کی اجازت دے گی۔کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو ریل گاڑی میں سوار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ریلوے کی جانب سے تبلیغی اجتماع کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔