ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑی تعداد میں اراکین پارلیمنٹ کے پاس جدیدہتھیاروں کے ذخیرے کا انکشاف،ممنوعہ ہتھیار بھی شامل

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اسلحے کے حوالے سے سیاستدانوں کے جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ درجنوں اراکین پارلیمنٹ کے پاس ہتھیاروں کا ذخیرہ موجود ہے جس میں فوجی طرز کے ممنوعہ ہتھیار بھی شامل ہیں جنہیں زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے 2018 میں ظاہر کیے گئے اثاثے کے تفصیلی جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ کی ملکیت میں متعدد ممنوعہ اور غیر ممنوعہ ہتھیار موجود ہیں۔

ان ہتھیاروں میں جرمن جی-3 بیٹل رائفل اور ایم پی-5 سب مشین گنز سے لے کر روسی ساختہ اے کے-47 یا معروف کلاشنکوف بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ مختلف معیار کی شاٹ گنز سے لے کر آسٹرین گلوک اور روسی ساختہ میکاروف پستول بھی ان کے اسلحہ خانے کا حصہ ہیں۔جن 99 اراکین نے اپنے اثاثوں میں ہتھیاروں کو ظاہر کیا ہے ان میں سے اکثریت نے مبہم تفصیلات فراہم کی ہیں جس میں ہتھیاروں کے نمبر یا ساخت نہیں بتائی گئی تو کئی افراد نے اس کی مالیت کا ذکر نہیں کیا اور دعوی کیا کہ یہ ہتھیار یا تو انہیں وراثت میں ملے یا تحفے میں ملے۔وہ افراد جنہوں نے اپنے اثاثوں میں ہتھیار ظاہر کیے ان میں قومی اسمبلی کے 19 اراکین، 10سینیٹرز، سندھ اسمبلی کے 47 اراکین، پنجاب اسمبلی کے 9 اراکین، بلوچستان اسمبلی کے 8 اراکین جبکہ خیبرپختونخوا ہ اسمبلی کے 6 اراکین شامل ہیں تاہم اس میں قبائلی اضلاع کے اراکین شامل نہیں۔اسی طرح سابق صدر آصف علی زرداری جو شہید بے نظیر آباد سے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے اپنی ملکیت میں ایک کروڑ 66 لاکھ روپے مالیت کے ہتھیار ظاہر کیے۔ ایک اندازے کے مطابق ان کے پاس 100 سے زائد ہتھیار موجود ہیں۔جن کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی ہیں جن کے ظاہر شدہ اسلحے کی مالیت 50 لاکھ روپے ہے۔اس ضمن میں خیبرپختونخوا ہ کے ایک قانون ساز نے بتایا کہ جو کچھ منتخب اراکین نے ظاہر کیا وہ سمندر کے مقابلے قطرے کی مانند ہے۔انہوں نے کہا کہ

میرے پاس درجنوں ہتھیار موجود ہیں لیکن کبھی انہیں اپنے اثاثوں میں ظاہر نہیں کیا کیوں کہ اکثر اراکین سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی کو لاحق خطرات اور سکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر ہتھیار رکھنا ضروری ہے۔رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے اثاثوں میں 9 لاکھ 6 ہزار روپے کے ہتھیار ان کے اپنے نام پر ہیں جبکہ ان کے شوہر ذوالفقار مرزا کے اسلحے کی مالیت 16 لاکھ 20 ہزار روپے ہے۔اسی طرح آصف علی زرداری کے بہنوئی رکن صوبائی اسمبلی منور علی تالپور کے پاس 12 لاکھ 40 ہزار روپے کے ہتھیار جبکہ ان کی اہلیہ فریال تالپور کے اثاثوں میں 14 لاکھ 80 ہزار روپے کے ہتھیار ظاہر کیے گئے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ملکیت میں 6 لاکھ 30 ہزار روپے کے ہتھیار موجود ہیں تاہم ان کی نوعیت کے حوالے سے تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…