بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقاتوں کا نتیجہ،امریکہ نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر کشمیر بلتستان علی امین گنڈا پور سے امریکی وفد کی ملاقات ہوئی ہے۔گورنر گلگت بتلتستان راجہ جلال اور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی بھی ملاقات میں شریک تھے۔اس دوران امریکا نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا۔

اسکردو سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقوں پر بریفنگ دی۔علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سکردو ائیرپورٹ کو عالمی طرز پر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔گلگت بکتستان کو آزاد کشمیر سے ملانے کے لیے ایشیشن بینک کی مدد سے شاہراہ تعمیر کریں گے۔گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے این او سی کی شرط ختم کی۔امریکی وفد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان حالیہ ملاقاتوں کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔جب کہ دوسری جانب کراچی میں متعین برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھاوریناکیس نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا مجموعی ماحول بہتر ہورہا ہے، پاکستان میں کام کرنے والی برطانوی کمپنیاں منافع میں ہیں، ہم دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے محفوظ ملک ہے، معاشی اصلاحات کی وجہ سے سرمایہ کار پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں۔جب کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے شعبے میں پرکشش مواقع موجود ہیں۔ ہیں، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کو سہل بنانے کے لیے اقدامات اٹھارہے ہیں، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کے لیے نئی اور آسان ویزا پالیسی متعارف کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…