لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے علاج کے لیے لندن سے ڈاکٹر وںکی ٹیم پاکستان آنے کا امکان ہے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیمیں آئندہ ایک سے دو روز میں پاکستان پہنچ سکتی ہے جو سروسز ہسپتال میں زیر علاج نواز شریف کے تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس کا از سر نو جائزہ اور میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹروں سے بات چیت کرے گی ۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ شریف
خاندان کی جانب سے نواز شریف کی منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ اور مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواستوں کے فیصلے کے بعد نواز شریف کے علاج کے حوالے سے آئندہ کی حکمت عملی کا حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے ۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی جانب سے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس بیرون ملک ڈاکٹروں کے ساتھ شیئر کی گئی تھیں جن کا جواب موصول ہو چکا ہے ۔