ہفتہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

حکومت کا غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ،وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی بھی حکومت کرے گی،زبردست اقدام

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ اتھارٹی غریب افراد کے لیے وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،

لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی غریب افراد کو قانونی معاونت فراہم کرے گی۔لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قائم کی جائے گی۔ آرڈیننس کے مطابق اتھارٹی مستحق افراد کو قانونی یا مالی معاونت کی پالیسی وضع کرے گی، اتھارٹی کے تحت وکلا کا پینل بنایا جائے گا۔آرڈیننس میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی وکلا کو پیشہ ورانہ فیس اور دیگر اخراجات کی ادائیگی کرے گی۔ اتھارٹی وکلا کی فیس اسٹرکچر اور عدالتی نظام سے آگاہی بھی پیدا کرے گی۔ مستحق شخص مفت قانونی معاونت کے لیے اتھارٹی کو درخواست دے سکے گا۔آرڈیننس کے مطابق بچوں اور ذہنی مریضوں کو بیان حلفی کی ضرورت نہیں پڑے گی، اتھارٹی درخواست ملنے کے 7 روز تک جائزہ لے کر معاونت کا فیصلہ کرے گی۔ اتھارٹی تنازعات کے عدالت کے باہر حل کے لیے کردار ادا کرے گی۔لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا فنڈ بھی قائم کیا جائے گا۔ وفاق، صوبائی حکومتیں اور بین الاقوامی ایجنسیز فنڈ کے لیے گرانٹس دے سکیں گی، اتھارٹی کے افسران کے خلاف قانونی چارہ جوئی نہیں کی جا سکے گی۔ غلط معلومات پر درخواست گزار کی قانونی معاونت روک دی جائے گی۔آرڈیننس میں کہا گیا کہ اتھارٹی قانونی معاونت کی فراہمی اور مانیٹرنگ کے لیے مؤثر میکنزم تیار کرے گی، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کا بورڈ آف گورنرز بنایا جائے گا۔ بورڈ کی سربراہی وفاقی وزیر انسانی حقوق کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…