جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آزادی مارچ اور دھرنا،ٹرانسپورٹ، دو وقت کا کھانا، ساؤنڈسسٹم اوردیگر اخراجات کیساتھ صرف ایک مہینے کے دھرنے پر کتنے ارب خرچ آئے گا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 23  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ میں 10لاکھ افراد اسلام آباد لانے کا دعوی کررکھا ہے، اتنے لوگوں کو لانے کے لیے بسوں کا کرایہ، دو وقت کا کھانا، ساؤنڈ سسٹم اور دیگر اخراجات کے ساتھ ایک مہینے تک دھرنا دیا جائے تو 3 ارب 60کروڑ سے زائد خرچہ آئے گا۔ جائزہ لے کر مرتب کئے گئے اعدادو شمارکے مطابق بھاری لشکر کو اسلام آباد تک پہنچانے کے لیے کم سے کم پچیس ہزار بسوں کی ضرورت ہوگی،

فی بس کرایہ دس ہزار روپے رکھا جائے تو صرف ٹرانسپورٹ کا کرایہ ہی 25کروڑ بن جاتا ہے۔دھرنے کے لیے اسٹیج اور ساؤنڈ سسٹم اور روشنی کا انتظام بھی کرنا ہوگا جس پر کم سے کم یومیہ خرچہ پانچ لاکھ بنتا ہے اور مہینے کا خرچہ ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے آئے گا۔ فی آدمی کم سے کم 60روپے کے حساب سے دو وقت کھانا کھائیں تو یومیہ 12کروڑ بنتا ہے۔فضل الرحمان کے مارچ اور دھرنے کا کم سے کم ایک ماہ کا خرچہ 3 ارب 87کروڑ روپے کے قریب بنتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…