بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

نیب نے اسلام آباد کے بڑے نجی اسکولوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا،چونکا دینے والے انکشافات

datetime 19  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد کے بڑے نجی اسکولوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نجی اسکول (روٹس ملینیم) کی انتظامیہ اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) حکام کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔

نیب نے موقف اختیار کیا کہ سیکٹر ایف ٹین میں قائم نجی اسکول (روٹس ملینیم) ٹرسٹ کی جگہ پر قائم ہے، اس معاملے میں سی ڈی اے حکام نے بھی اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پلاٹ کے غلط استعمال پر قومی ادارے سی ڈی اے کو نقصان پہنچا ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے دس انکوائریاں شواہد کی عدم موجوگی اور دیگر قانونی وجوہات کی بنا پر بند کردی ہیں۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پراسیکیوٹرجنرل آپریشنز اور پراسیکیوشن حکام شریک ہوئے۔عارف علی شاہ بخاری کیخلاف تحقیقات، سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ، وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی آف آرٹس،صائمہ بلڈرز صائمہ گروپ، شعبہ ریونیو ضلع کراچی کے افسران اور کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر امیرزادہ خان کوہاٹی کے خلاف انکوائریز بند کردی گئی ہیں۔نیب نے سلطان علی لاکھانی اورمیسرز شان گروپ و دیگر کا معاملہ بینک کے ساتھ باہمی معاہدہ ہوجانے کی وجہ سے قانون کے مطابق نمٹا دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…