کراچی (این این آئی) قومی ائیر لائن پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7طیارے شامل کرنے اور مزید نئے روٹس میں اضافے کافیصلہ کرلیا، بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37ہوجائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے وڑن کے تحت پی آئی اے نے بزنس پلان پرعمل شروع کردیا، پی آئی اے کے فلیٹ میں مزید 7 طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دو ایئر بس 320 طیارے ڈرائی لیز پر آئندہ ماہ بیڑے میں شامل ہوں گے جبکہ مزید5طیارے آئندہ سال پی آئی ایبیڑیمیں شامل ہوجائیں گے،
پی آئی اے کے بیڑے میں مزید طیارے شامل ہونے سے تعداد 37 ہو جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چار سال میں پی آئی اے کا فلیٹ45 طیاروں سے زائد پر مشتمل ہوگا۔دوسری جانب پی آئی اے نے اپنے مزید نئے روٹس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، ایئربس320 طیارے شامل ہونے سے پی آئی اے کے روٹس میں اضافہ ہوگا۔پی آئی اے سیالکوٹ سے کویت کے لئے ہفتہ وار 2 پروازیں آپریٹ کرے گی جبکہ دبئی ابوظہبی اور مسقط دوحہ کیلئے بھی پروازوں میں اضافہ کیا جائے گا۔