منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بین الاقوامی سطح کے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ،3 بارچالان کے بعد لائسنس معطل،تفصیلات جاری

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا، جس کے تحت دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر چالان ہوگا،3 بارچالان کے بعد لائسنس معطل کردیا جائیگا، ٹریفک جام پرڈیوٹی آفیسر کیخلاف کارروائی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی زیرصدارت اسلام آباد ٹریفک پلان سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بین الاقوامی سطح کے نئے ٹریفک قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وزیرداخلہ نے ایک ہفتے کے اندر پالیسی پرعمدرآمد شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے سوشل میڈیا مہم بھی شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوران ڈرائیونگ سگریٹ نوشی کرنے پر بھی چالان ہوگا۔اگلی دونوں نشستوں پربیٹھنے والوں کیلئے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی ہوگا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ تین بار ٹریفک چالان کے بعد لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد ہو گی۔ بلاوجہ ٹریفک جام پر ایس پی ٹریفک اور ڈیوٹی آفیسر کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اکثر اوقات ٹریفک افسران ٹریفک جام کے وقت غائب ہوتے ہیں۔واضح رہے اسلام آباد میں موجودہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سے ٹریفک جام رہتی ہے، تاہم موجودہ ٹریفک قوانین کو مؤثر بنایا جائے تو ٹریفک کے ہنگم سسٹم کو کنٹرول کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہے، تاہم حکومت کو بین الاقوامی قوانین کو نافذ کرنے سے قبل پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ کیونکہ جن لوگوں کیلئے موجودہ قوانین پر پابندی کرنا مسئلہ ہے، وہ یکدم بین الاقوامی قوانین پر کس طرح پورا اتریں گے؟

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…