منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میرے خلاف غداری کا مقدمہ کس مقصد کے تحت بنایا گیا ، شہلا رشید نے حیرت انگیز اعلان کر دیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر (این این آئی)کشمیری سیاسی کارکن شہلا رشید نے نئی دلی پولیس کی طرف سے انکے خلاف بغاوت کے مقدمے کے اندراج کوانتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ا س غیر سنجیدہ اورسیاسی انتقام پر مبنی اقدام کا مقصد انہیں خاموش کرانے کی کوشش کرنا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہلا رشید نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں میڈیا رپوٹس کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ نئی دلی پولیس کے خصوصی سیل نے انکے خلاف کشمیر کے محاصرے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے خلاف آواز اٹھانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انکے خلاف مقدمے کا اندراج انتہائی افسوسناک ہے جسکا واحد مقصد انہیں خاموش کرانے کی کوشش کرنا ہے۔ یاد رہے کہ نئی دلی پولیس نے شہلا رشید کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں پرتبصرہ کرنے پرجمعہ کے روز غداری کا در ج کر لیا ۔ شہلا رشید نے جو نئی دلی کی جواہر لعل نہرو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرر ہی ہیں ٹویٹر پر جاری اپنے پیغامات میں کہا تھا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ370کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں جاری سخت کرفیو اور پابندیوں کے دوران بھارتی فوجی انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں میں ملوث ہیں۔انہوںنے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں حکمران بھارتی جنتا پارٹی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکی جارہی ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…