اوکاڑہ(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں انشاء اللہ جلد رنگ لانیو الی ہیں اور کشمیری شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کو آزادی ملے گی اور “کشمیر بنے گا پاکستان “کا نعرہ سچ ثابت ہو گا۔ ان شاء اللہ ہم وہ دن جلد دیکھیں گے کہ کشمیر آزاد ہوگا،پوری دنیا کو کشمیر کی آزادی کے لئے کشمیر کی حقیقی صورت حال سے آگاہ کیا جائے
بھارت کے پروپیگنڈہ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کشمیر کی اصل صورت حال اور انڈین فورسز کے ظلم و بر بر یت کو دنیا کے سامنے لایا جائے ان کا خیالات کا اظہار انہوں نے سابق امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ چوہدری رضوان احمدکے ہمراہ اوکاڑہ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہ دبایا جا سکا ہے نہ دبایا جا سکے گا کشمیری جو جنگ لڑ رہے ہیں وہ ہماری جنگ ہے اور یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے ان شاء اللہ کشمیر میں بھارت کبھی کامیاب نہیں ہو سکے گا مسئلہ کشمیر صرف جہاد کے ہی ذریعے حل کیا جاسکتا ہے کشمیریوں کے جذبہ حریت کے آگے بھارت بے بس ہے بھارت کی 8لاکھ فوج کشمیریوں کے جذبہ سے مار کھا چکی ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا بھارت پاکستان اور کشمیر کے خلاف محاز آرائی کر رہا ہے جسے قبول نہیں کیا جائے گا ، انہوں نے کہا ہے کہ آزادی مظلوم کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے بھارت ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کے لئے عالمی انسانی و اخلاقی قوانین زیادہ دیر تک پامال نہیں کر سکتا۔