اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے نے راہل گاندھی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ کنفیوژن ہے،راہل گاندھی کو چاہیے کہ وہ حقیقت کے قریب تر موقف اختیار کریں۔ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہاکہ راہول گاندھی اپنے عظیم دادا جیسی قدآور کھڑے
ہوں جو ہندوستانی سیکولرازم اور آزاد خیال سوچ کی علامت ہیں، اس سے پہلے راہل گاندھی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں اس حکومت سے بہت سے معاملات پر متفق نہیں ہوں لیکن میں یہ بات بالکل واضح کردیتا ہوں کہ کشمیر ہندوستان کا داخلی مسئلہ ہے اور پاکستان یا کسی دوسرے بیرونی ملک کے لئے اس میں مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔