پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے پاکستانی سرحدی علاقوں کی جاسوسی شروع کر دی، جاسوسی کے لئے غباروں سے کیا کام لیا جا رہا ہے؟حیران کن انکشاف

datetime 28  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات(این این آئی) پاکستان کے ہاتھوں یکے بعد دیگرے ناکامیوں کے بعدبھارت غباروں کی مدد سے پاکستان کی جاسوسی کرنے لگا، بھارت کی جانب سے بھیجی گئی چار ڈیوائسز گجرات سے مل گئیں، جس کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے غباروں کی مدد سے سرحدی علاقوں کی جاسوسی شروع کردی اور جاسوسی کے لیے پاکستان میں مختلف طرح کی ڈیوائسزبھجوانے لگا، تاہم اس کوشش میں بھی ناکام ہوا۔بھارت سے بھیجی گئی ڈیوائسزگجرات میں

تھانہ ٹانڈہ اورتھانہ ککرالی کی حدود سے مل گئیں، ان ڈیوائسز سے پاکستان کے موسمی حالات،دریاؤں اورنالوں میں پانی کی گہرائی جانچی جاتی تھی۔محکمہ سول ڈیفنس نے تمام ڈیوائسز تحویل میں لے کر تحقیق شروع کر دی ہے، سول ڈیفنس گجرات کے انچارج محمد اشفاق نے سرحدی علاقوں سے اب تک چار ڈیوائسز تحویل میں لینے کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیوائسزغباروں کی مدد سے پاکستان میں بھیجی گئی تھی، بھارت کی جانب سے بھیجی جانے والی یہ ڈیوائسز زمین پر گرتے ہی ناکارہ ہو جاتی ہیں۔یاد رہے بھارت اس سے پہلے بھی لائن آف کنٹرول پر ڈرونز کی مدد سے جاسوسی کی ناکام کوشش کرچکاہے۔خیال رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دو طرفہ تجارت بھی معطل کردی ہے۔واضح رہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ہے، جس کے بعد سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہے، وادی میں کرفیو نافذ ہے، کشمیریوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں جبکہ انٹر نیٹ و موبائل سروس بھی بند ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…