تہران(آن لائن)ایرانی صدر حسن روحانی نے ’باور 373‘ نامی اس نظام کا افتتاح کیا جبکہ ملکی میڈیا نے اسے روسی دفاعی میزائل نظام ایس -300 کا مدمقابل قرار دیا ہے تفصیلات کے مطابق یہ دفاعی میزائل نظام اپنے ہدف کو طویل فاصلے تک زمین سے فضا میں نشانہ بنا سکتا ہے۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے ’باور 373‘ نامی اس نظام کا افتتاح کیا جبکہ ملکی میڈیا نے اسے روسی دفاعی میزائل نظام ایس -300 کا مدمقابل قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ ایران نے جون میں ایک امریکی ڈرون طیارہ بھی زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایک میزائل کے ساتھ مار گرایا تھا۔مغربی ماہرین کے مطابق ایران اکثر اپنے کم معیاری ہتھیاروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔