پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

فیس بک نے روایتی میڈیا کو مزید ٹف ٹائم دینے کیلئے نئے منصوبے کا اعلان کردیا

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن)دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک گزشتہ چند سال سے روایتی میڈیا کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے۔لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر خبروں اور معلومات تک بر وقت رسائی کے بڑھتے انحصار کو دیکھتے ہوئے فیس بک نے روایتی میڈیا کو مزید ٹف ٹائم دینے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔فیس بک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ سوشل ویب سائٹ پر نیوز ٹیب نامی ایک نئے سیکشن بنانے کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جو صارفین کو دنیا کی بڑی اور

بریکنگ خبریں بر وقت پہنچائے گا۔نیوز ٹیب سیکشن اسی طرح ہی کام کرے گا، جس طرح فیس بک کا نیوز فیڈ سیکشن کام کرتا ہے اور صارفین کو دوسرے لوگوں، کمپنیوں اور پیجز کا مواد خود بخود ہوم پیج پر دکھائی دینے لگتا ہے۔نیوز ٹیب کا مواد بھی صارفین کی نیوز فیڈ کی طرح دکھائی دے گا اور یہ اسپیشل سیکشن فیس بک واچ کی طرح کام کرے گا۔اس سیکشن کو اپڈیٹ کرنے اور لوگوں تک برو قت درست، بڑی اور اہم خبریں پہنچانے کے لیے تجربہ کار صحافیوں کی ایک ٹیم کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔صحافیوں کی ٹیم فیس بک صارفین کے لیے نیوز ٹیب میں دنیا بھر کی بڑی اور اہم خبریں شامل کرے گی۔فیس بک کے مطابق نیوز ٹیب سیکشن سے جہاں فیس بک صارفین کو برو قت اہم اور بڑی خبروں کی ترسیل ہوگی، وہیں اس سیکشن سے جعلی خبروں کی روک تھام بھی ہوگی۔فیس بک نے یہ واضح نہیں کیا کہ نیوز ٹیب کے لیے امریکا کے علاوہ دیگر کن ممالک میں صحافیوں کی ٹیم بنائی جائے گی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ امریکا کے علاوہ یورپ اور مشرقی ایشیا میں صحافیوں کی ٹیم بنائی جائے گی۔میڈیا سے وابستہ افراد نے فیس بک کے اس منصوبے کو روایتی میڈیا کے لیے تباہی قرار دیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس سیکشن سے دنیا کے کروڑوں افراد روایتی میڈیا کے بجائے فیس بک کو ہی معلومات اور خبروں کا ذریعہ بنائیں گے، جس سے روایتی میڈیا کی اہمیت ختم ہوجائے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا آنے کی وجہ سے روایتی میڈیا پہلے ہی مسائل اور چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، کیوں کہ بہت ساری خبریں روایتی میڈیا پر آنے سے قبل ہی سوشل میڈیا کے ذریعے صارفین تک پہنچ جاتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…