مقبوضہ بیت المقدس(آن لائن)عرب لیگ نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فلسطین کے متعلق اپنی ذمہ داریوں کو بنھاتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مسجد اقصیٰ کو تحفظ فراہم کریں۔ایک بیان میں فلسطین اور مقبوضہ عرب علاقوں کے امور کے متعلق عرب لیگ کے اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل سعید ابو علی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قرار دادوں کو نافذ کرنے کی فوری ضرورت ہے تاکہ بین الاقوامی قانون اور انصاف سے متعلق اسرائیل کی نظراندازی کو ختم کیا
جاسکے۔ابو علی نے کہا کہ بین الاقوامی انصاف کی مسلسل عدم موجودگی کی وجہ سے قابض اسرائیل کو کھلی چھٹی مل جاتے ہے کہ وہ اپنے جرائم پر قائم رہے جس سے خطے میں امن کے حصول کا ہر موقع ضآئع ہو جاتا ہے۔50 سال پہلے واقع مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی آتش گیر حملے کو یاد کرتے ہوئے عرب لیگ کے رہنما نے کہا کہ یہ اسرائیلی جرم امریکی انتظامیہ کے تعاون سے فلسطینی عوام اور عرب و مسلم اقوام کے حقوق کو غصب کرنے اور مقدس مقامات کو حاصل کرنے اور نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔