جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستانی نثراد برطانوی شہری کا کرپٹو کرنسی کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا دعویٰ،10 ارب ڈالر سے کیسے محروم ہوا؟حیران کن انکشافات

datetime 23  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)پاکستانی نثراد برطانوی شہری نے کرپٹو کرنسی کے ماسٹر مائنڈ ہونے کا دعویٰ کردیا۔ بلال خالد نامی شخص نے یہ بھی بتایا کہ کیسے وہ ڈیٹا چوری ہونے کی وجہ سے دس ارب ڈالر سے زائد کی رقم سے محروم ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل کرپٹو کرنسی بنانے والا دعویدار سامنے آگیا ہے۔ اپنی ویب سائٹ پر معلومات شیئر کرنے والے بلال خالد کا تعلق پاکستان سے ہے جو دو ہزار دس میں پاکستان سے برطانیہ چلا گیا تھا۔بلال خالد نے اپنے دعوے میں کرپٹو کرنسی سے متعلق وائٹ پیپر بھی جاری کیا ہے، بلال خالد اپنے آپ کو کرپٹو کرنسی پروجیکٹ کا ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے

کہتا ہے کہ اس نے شروع میں ہل فنی نامی سائنسدان کے ساتھ بٹ کوائن پر کام کیا۔اپنی کہانی کے دردناک حصے پر روشنی ڈالتے ہوئے بلال احمد نے بتایا کہ وہ اپنی کمائی ہوئی دس ارب ڈالر سے زائد کی رقم گنوا بیٹھا ہے، اس کا کہنا ہے کہ اس کے لیپ ٹاپ سے ہارڈ ڈسک چوری ہوگئی جس میں سارے پاسورڈز اور قیمتی ڈیٹا محفوظ کیا گیا تھا۔جیمز بلال خالد کے نام سے جانے والے پاکستانی نے اپنی کہانی کو سچ ثابت کرنے کے لیے کوئی ثبوت تو پیش نہیں کیالیکن اپنی شناخت تصویر کے ساتھ ظاہر کی ہے۔جیمزبلال خالد بِٹ کوائن سے علیحدگی کے بعد برطانیہ کے ادارہ صحت میں بطور ماہر ملازمت کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…