پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

موت کا درست تعین کرنیوالا جدید ٹیسٹ ایجادکر لیاگیا، یہ کتنے فیصد درست رزلٹ دے گا؟

datetime 22  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بر لن (آن لائن)سائنسدانوں نے خون کا ایک ایسا جدید ٹیسٹ ایجاد کر لیا ہے جس کی مدد سے 83 فیصد درستگی کے ساتھ یہ بتایا جا سکتا ہے کہ کسی بھی شخص کے آئندہ 5 سے 10 سال کے دوران مرنے کے امکانات کتنے ہیں۔جرمنی کے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ آف بایولوجی آف ایجنگ کے ماہرین کی جانب سے ایجاد کردہ یہ ٹیسٹ خون کے دیگر ٹیسٹس کے مقابلے میں زیادہ بہتر اور

اچھے نتائج دینے والا سمجھا جا رہا ہے۔نیچر میگزین میں شائع ہونے والے مقالے کے مطابق محققین نے مسلسل 16 سال تک 44 ہزار سے زائد مریضوں کے خون کے نمونوں کا جائزہ لیا اور انسانی خون میں پائے جانے والے حیاتیاتی نشانات (Biomarkers) پر تجربات کیے اور درجن بھر مختلف بایو مارکرز کی نشاندہی کی جن کی مدد سے بتایا جا سکتا کہ کسی بھی شخص کے مرنے کے امکانات کتنے ہیں۔جن افراد نے اس تحقیق میں حصہ لیا ان کی عمر 18 سے 109 سال کے درمیان تھیں اور ان 16 برسوں کی تحقیق کے دوران 5512 افراد اپنی طبعی موت مر گئے۔اس تحقیق کے نتیجے میں سائنسدان یہ دعویٰ کرنے اور ثابت کرنے کے قابل ہوئے کہ یہ ٹیسٹ انتہائی حد تک معتبر و مستند ہے، جن بایو مارکز کا تجزیہ و مشاہدہ کیا گیا ان میں مختلف امائنو ایسڈ کے لیول، اچھے اور برے کولیسٹرول کی حد، فیٹی ایسڈ کے عدم توازن کی سطح، سوزش اور مجموعی امیون ریسپانس کا جائزہ لیا گیا۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابھی یہ ٹیسٹ کلینکل سطح پر متعارف نہیں کرایا جا سکتا اور موت کی جس عمر کا تذکرہ کیا جا رہا ہے وہ کیلنڈر ایج نہیں بلکہ بایولوجیکل عمر ہے اور اس تحقیق کے نتیجے میں بیماری کے خلاف جسم کی مدافعتی قوت اور بیماری سے صحت یابی کا عرصہ کا تعین کرنے اور علاج میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…