فیصل آباد (آن لائن)سعودی حکومت نے ای عمرہ ویزا کا باقاعدہ اجراء 24 اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ نئے عمرہ سیزن کے دوران سعودی عرب کی حکومت زائرین کو ایک کروڑ عمرہ ویزا جاری کرے گی اور ان ویزوں کے اجرا کے لیے خصوصی طور انتظامات کو حتمی شکل دید ی گئی آن لائن کے مطابق وزارت حج
وعمرہ کے انڈر سیکرٹری عبدالعزیز وضان نے ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی راہنما حافظ شفیق کاشف سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ ای عمرہ ویزا کا باقاعدہ اجراء 24 اگست سے 24 اگست سے کام شروع کر دے گا اور جدید الیکٹرانک پلیٹ فارم کی بدولت پاکستان سمیت دنیا بھر کے زائرین چند گھنٹوں میں ویزا حاصل کر سکیں گے اور اس نئے نظام کا نام “دی سنٹرل پلیٹ فارم فار دی الیکٹرانک ایشواینس آف دی عمرہ ویزا” رکھا گیا جس کا مقصد زائرین کو بہت کم وقت عمرہ ویزا اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔حافظ شفیق کاشف نے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت یہ فیصلہ لائقِ تحسین ہے ای عمرہ ویزا کی مدد سے زائرین کو معیاری سہولیات فراہم کرنے اور ان کومنظم کرنے میں معاونت ملے گی۔یار رہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر سے تقریبا 9 ملین زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جس میں 17 لاکھ پاکستانی شامل تھے۔ ای عمرہ ویزا کی مدد سے زائرین کو معیاری سہولیات فراہم کرنے اور ان کومنظم کرنے میں معاونت ملے گی۔یار رہے کہ گزشتہ سال دنیا بھر سے تقریبا 9 ملین زائرین نے عمرہ کی سعادت حاصل کی جس میں 17 لاکھ پاکستانی شامل تھے۔