ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت تنازعہ بڑھا تو پھر کیا ہوگا؟عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے خطرناک پیش گوئی کردی

datetime 17  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سنگاپور( آن لائن) عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشمیر پر کشیدگی میں اضافہ معیشت کے لئے نقصان دہ ہوگا، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اور بھارت کیحق میں بہتر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق عالمی ریٹنگز ایجنسی موڈیز نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشمیرپرکشیدگی میں اضافہ معیشت کیلئے نقصان دہ ہوگا، دونوں ممالک میں معاشی اصلاحات جاری ہیں ٹیکس وصولیوں میں اضافے اورمالیاتی اہداف کیحصول کیلئے کام ہورہاہے، تاہم کشیدگی معاشی اصلاحات سے توجہ ہٹانے

کاباعث بنیگی۔عالمی ریٹنگز ایجنسی نے واضح کیا دونوں ممالک کومعاشی چیلنجزکاسامناہے، تنازعہ بڑھنے کی صورت میں دونوں ممالک کی معاشی شرح نمومیں کمی آسکتی ہے نیٹ کشیدگی میں اضافہ دونوں ممالک میں معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کا باعث بنیگا۔موڈیز کے مطابق کشمیر میں گزشتہ 3 سال میں بے روزگاری تاریخ کی بلندترین سطح پر ہے، کشیدگی سیپاکستان کیلئیبیرونی سرمائے کا حصول مشکل ہوسکتا ہے، کشیدگی میں اضافہ کاروباری اورصارفین کے اعتماد اوربیرونی سرمایہ کاری میں کمی کاباعث بنیگا۔عالمی ریٹنگز ایجنسی نے مزید کہا مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ہی پاکستان اوربھارت کیحق میں بہتر ہوگا، پاکستان سے کشیدگی کا خاتمہ بھارتی معیشت کے حق میں ہوگا۔یاد رہے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد دونوں ممالک میں کشیدگی برقرار ہے، پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود اور دو طرفہ تجارت بھی معطل کردی ہے۔واضح رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کا بل پیش کیا گیا تھا، بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کا عہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…