جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کشمیریوں کا موقف درست ثابت،ہندو انتہا پسند تنظیم کے رہنما نے ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں زمینیں خریدنے کی ہدایت کر دی،صورتحال تشویشناک

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتر پردیش (این این آئی)انتہا پسند ہندو تنظیم بجرنگ دل نے دفعہ 370ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بھارتی ہندوؤں سے کہا ہے کہ وہ اب مقبوضہ کشمیر میں زمینوں کی خریدی کا عمل شروع کر دیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بجرنگ دل کے

رہنما انکو ر رینا نےایک بیان میں کہا کہ دفعہ 370کی منسوخی سے اب کشمیری پنڈوں کو بھی آسانی سے دوبارہ مقبوضہ وادی میں جانے کا موقع ملے گا جبکہ بھارتی ہندؤں کو بھی چاہیے کہ وہ کشمیر میں زمینیں خریدنے کی تیاری کریں۔ ادھر بی جے پی کے ایک رہنما Michael Loboنے بھی گوا اسمبلی میں بولتے ہوئے کہا کہ وہ بھی کشمیر میں زمین خرید کر وہاں گھر بنائیں گے اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کے بعد اسی گھر میں رہیں گے۔یاد رہے کہ کشمیری پہلے ہی اس بات کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں کہ بھارت کی طرف سے دفعہ 370اور 35۔ اے کو ختم کرنے کااصل مقصد مقبوضہ علاقے میں بھارتی ہندوؤں کو بسا کریہاں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔ انتہا پسندہندو جماعتوں کے رہنماؤں کے مذموم بیانات سے کشمیریوں کا موقف درست ثابت ہو رہا ہے۔ بھارت دراصل مقبوضہ کشمیر میں اسرائلی طر زکی اس پالیسی پر عمل پیرا ہے جو اس نے مقبوضہ فلسطین میں اپنا رکھی ہے جس کے تحت وہ بڑی تعداد میں یہودیوں کو یہاں لا کر یہاں بسا رہا رہا ہے اور فلسطینی مسلمانوں کی اکثر یت کو اقلیت میں بدل رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…