منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

مودی سرکار کا مقبوضہ کشمیرمیں یہودی بستیوں کی طرز پرآباد کاری کا منصوبہ،حیرت انگیز انکشاف

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)مودی سرکارنے آرٹیکل 370 اور35 اے منسوخ کرکے مقبوضہ کشمیرمیں یہودی بستیوں کی طرز پرآباد کاری کا منصوبہ بنایا ہے جومستقبل میں بھارت کے لیے وبال جان بن جائے گا،کشمیریوں کے جذبہ حق خود ارادیت کو کوئی آئینی ترمیم ختم نہیں کر سکتی۔ کشمیری عوام اپنے حق خودارادیت کیلئے قیمتی جانوں کا نذرانہ د ے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقارمہدی دیگررہنماؤں نے پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن اور

پیپلزپارٹی آزادکشمیرسندھ بلوچستان زون کے تحت بھارتی جارحیت اور کشمیربھائیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے کراچی پریس کلب پراحتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرپیپلزپارٹی کے رہنماؤں راشد ربانی،نجی عالم،آصف خان،اقبال کشمیری،مرزامقبول،سردارخان،شکیل چوہدری،ساجد جوکھیو،لیاقت آسکانی،جاوید شیخ،اسلم سموں،شاہینہ شیرعلی،شاہینہ سعیدہ،خلیل ہوت،علی احمد،دل محمد دیگرنے بھی مظاہرین سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے بھارتی پرچم نذرآتش کیا اورنعرے بازی کی۔وقارمہدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کشمیریوں پرعرصہ حیات تنگ کرنے اورپاکستان کوللکارنے سے قبل یادرکھے کہ ہمارے پاس شہید ذوالفقارعلی بھٹوکادیا ہوا ایٹم بم اورشہیدبے نظیربھٹو کی میزائل ٹیکنالوجی ہے جارحیت کی صورت میں ہم بھارت کوایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران آزاد کشمیرکے وزیراعظم پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی کشمیرپالیسی اوران کی سیاسی بصیرت کی تعریف کی ہے۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی سندھ کے نائب صدرراشد ربانی نے کہاکہ 72 برس سے کشمیریوں پربھارتی حکومت جومظالم ڈھارہی ہے اگرعالمی برادری نے بھارت کونہ روکا تو خطے کا امن تہہ وبالا ہوجائے گا انہوں نے کہاکہ

کشمیریوں کا قصوریہ ہے کہ وہ پرامن جدوجھد کے ذریعہ خق خود ارادیت کے حصول کے لیے سرگرم ہیں۔پیپلزپارٹی کراچی کے سیکریٹری جنرل جاوید ناگوری نے کہاکہ آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کا جذبہ بڑھ رہا ہیبھارتی قبضے کے خلاف کشمیریوں کی آزادی قریب ہے،ہزاروں کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جارہا ہے۔ پاکستان اور کشمیر دو نہیں بلکہ ایک ہیں ہم نے ہمیشہ کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

کشمیرکمیٹی سندھ کے صدرفیصل شاہ نے کہاکہ ہم کب تک کشمیریوں کی لاشیں اٹھتی دیکھتے رہیں گے اورکشمیری مائیں اپنے پیاروں کے قتل عام پربین کرتی رہیں گی اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سینئرسفارتکاروں کے ذریعہ اقوام عالم کوکشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول اورمظلوم کشمیریوں کوبھارتی چنگل سے نجات دلانے کے لیے اپنا کرداراداکرے مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد میں پوری قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ہم کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں اس کے یے آخری حد تک جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…