جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر میں عوام غاصبانہ قبضے کے خلاف کرفیو توڑ کر باہر نکل آئی، بھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں عوام غاصبانہ قبضے کے خلاف کرفیو توڑ کر باہر نکل آئی ہے۔ سری نگر میں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6افرادشہید،100سیزائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی فوج کی طرف سے کشمیریوں پر پیلٹ گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیاہے۔ مقبوضہ کشمیر میں عوام غاصبانہ قبضے کے خلاف کرفیو توڑ کر باہر نکل آئی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تیسرے روز بھی کمیونیکیشن بلیک آؤٹہے۔ سری نگر، پلوامہ بارہ مولا سمیت کئی علاقوں میں

بھارت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔مطابق کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے خلاف عوام سراپا احتجاج ہیں اور بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا پلان بھی بنایا جارہاہے۔واضح رہے کہ بھارت کے ایوان زیریں لوک سبھا نے گزشتہ روزکشمیر کی علیحدہ حیثیت ختم کرنے سے متعلق آئینی ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔لوک سبھا میں 351 ووٹ بل کے حق میں اور 72 مخالفت میں پڑے جبکہ ایک ممبر غیر حاضر رہے۔اس سے قبل گزشتہ سے پیوستہ روز بھارت کے ایوان بالا راجیہ سبھا نے کشمیر کی علیحدہ حیثیت اور شناخت ختم کرنے سے متعلق”جموں وکشمیرتنظیم نو بل، 2019“ کو کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 جموں و کشمیر کو بھارت سے متحد نہیں رکھتا بلکہ اسے الگ کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مناسب وقت پھر سے کشمیر کو دوبارہ ریاست کا درجہ دیا جائیگا۔ امیت شاہ نے بھارت کے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو کشمیر کے مسئلہ کا ذمہ دار ٹھہرایا۔بھارتی وزیر داخلہ نے ایوان زیریں اور ہندوستان کے عوام کو یقین دلایا کہ حکومت آرٹیکل 371 کو ختم نہیں کرنا جاہتی اور نوکریوں میں مقامی لوگوں کے حق کو تسلیم کیا جائیگا۔بھارتی حزب اختلاف کے اراکین کی طرف سے مشاورت نہ کرنے اور اعتماد میں نہ لینے کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے امیت شاہ نے کہا کہ مشاورت کرتے کرتے تین نسلیں گزر گئیں لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سخت فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور حالات کو بد لنے کی ضرورت پڑتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…