منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

بھارت نے اپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کر دیے،بھارت کی تقسیم اور بربادی کا آغاز ہو چکا، حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

datetime 7  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے مواصلات اور پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 ختم کر کے اپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کر دیئے ہیں۔ بدھ کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ کشمیری ہمارے بھائی اور کشمیر ہمارا ہے۔مراد سعید نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک اخباری تراشے کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے

جس کی اس بیان کے اگلے ہی روز تردید کر دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے آنے کے بعد ایک کام ہوا ہے کہ بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت پاکستان کی امن کی پالیسی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوا ہے، بھارت نے مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے اپنی موت کے پروانے پر خود دستخط کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی تقسیم اور بربادی کا آغاز ہو چکا ہے اور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ زرداری صاحب نے بنگلا دیش اور کشمیر کو ملا کر بہت خطرناک بات کی، پروڈکشن آرڈر پر جو لوگ یہاں آئے ہیں وہ بہت خطرناک بات کر کے چلے گئے۔انھوں نے کہا کہ ایک اخبارکا ٹکڑا وزیراعظم سے خبر منسوب کرتا ہے، خبر کی اگلے ہی روز تردید کر دی گئی لیکن اپوزیشن نے پروپیگنڈا شروع کر دیا، گزشتہ روز وزیراعظم نے کشمیرکی بات کی، بھارتی انتہا پسندی کی بات کی، بھارت میں پاکستان کے خلاف بات کرنیوالے غلطی کااعتراف کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ آج جنگ ہے سوچ کی اور بیانیے کی، دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے آگیا، بدقسمتی سے

اپوزیشن کے لییترجیح کشمیری نہیں تھے، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیرکا فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کوبوکھلاہٹ وزیراعظم کے امن کا پیغام دینے پر ہے، پوائنٹ اسکورنگ کے لیے شک و شبہات پیدا کیے جاتے ہیں، وزیر اعظم عمران خان نے ٹیپوسلطان کی بھی مثال دی، ہرپاکستانی ٹیپو سلطان بننا چاہتا ہے۔انھوں نے ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی کواپنی نواسی کی شادی پرآپ نے بلایا تھا، حریت رہنماؤں کونظراندازکیا، ملاقاتیں مودی سے کیں، آپ نے کس کس سے کب کب ملاقاتیں کی یہ سب کو پتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…