لاہور (آن لائن) محکمہ موسمیات نے آئندہ 72 گھنٹوں میں لاہور، گرجرانوالہ اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق متوقع طوفانی بارشیں آج رات سے شروع ہر کر جمعہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں بارشیں برسانے والا ایک نیا سپل پاکستان میں
داخل ہو چکا ہے جبکہ گزشتہ روز صوبائی درالحکومت میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔ جس سے گرمی اور حبس میں کمی دیکھنے میں آئی۔ موسم خوشگوار رہنے کی وجہ سے شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ور دریاؤن میں پانی کا بہاؤ درمیانے درجے کی سطح پر رہا۔