پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

خادم اعلیٰ کی طرح بوٹ پہن کر پانی میں کھڑے ہونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی سے استعفے کا مطالبہ کر دیا گیا

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے،وفاقی وزیر برائے جہاز رانی و بندرگاہ علی زیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خادم اعلیٰ کی طرح بوٹ پہن کر پانی میں کھڑے ہونے سے مسائل حل نہیں ہوں گے اس کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارش نے سندھ حکومت کی کارکردگی کو بے نقاب کر دیا جبکہ شہر میں صرف 55 ملی میٹر بارش ہوئی اور کراچی پانی میں ڈوب گیا۔علی زیدی نے کہا کہ دو روز سے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی رنگ برنگی جیکٹس پہن کر گھوم رہے ہیں اگر اس طرح گھومنے سے مسائل حل ہوں گے تو پھر وہ گھومتے رہیں۔ گلستان جوہر کے نالے ہم نے صاف کیے اس لیے وہاں پانی کھڑا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کا حلقہ 104 سعید غنی کا اپنا حلقہ ہے لیکن وہاں پر کچرے کا حال سب کے سامنے ہے۔ سعید غنی وزیر بلدیات ہیں لیکن نالوں کی صفائی نہیں کی گئی، سندھ حکومت نے میئر کراچی کی مدد نہیں کی اس لیے وفاقی حکومت کوخط لکھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گھوٹکی سے کراچی تک سمندر کو کچرے سے تباہ کر دیا گیا ہے اور اگر سمندر کا یہی حال رہا تو کوئی بھی جہاز باہر سے نہیں آئے گا سعید غنی کارکردگی دکھانے میں ناکام ہو گئے ہیں اس لیے وہ بلدیات اسے استعفیٰ دے کر کوئی اور وزارت لے لیں۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑے گی کراچی کے شہریوں کے ساتھ مل کرکچرے کواٹھائیں گے اور ایک دفعہ کراچی سے کچرا صاف کر کے دکھائیں گے کراچی کی موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم عمران خان سے بھی بات ہوئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…