پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

اگر ہر کام صوبائی حکومت ہی کو کرنا ہے تو پھر لوکل گورنمنٹ ختم کر دیں،سعید غنی نے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرا دی

datetime 1  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر ہر کام صوبائی حکومت ہی کو کرنا ہے تو پھر لوکل گورنمنٹ ختم کر دیں، تمام کام ہم کر لیں گے۔ گرین لائن کے روٹ پر بارش کا پانی نکال دیا گیا،مختلف آبادیوں میں جمع پانی نکالنا ہے،یہ نہیں کہہ سکتے کہ ایک ہی دن میں سارا پانی نکال دیا جائے گا۔کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کاطریقہ کارتونہیں لیکن انسانی جانوں کے ضیاع پریقینی طورپرقانونی کارروائی ہوگی۔وفاقی وزیر علی زیدی کو روز کراچی آنا چاہئے، ہمیں اعتراض نہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سعید غنی نے کہا کہ یوسف گوٹھ،سعدی ٹاون،رئیس امروہی ٹاون سمیت کئی آبادیاں سیلابی نالوں کے راستے پر قائم ہیں اسلئے یہاں بارش کا پانی آجاتا ہے۔ رئیس امروہوی اور سعدی ٹان ندی کے درمیان ہیں تو ڈوبنا ہی ہے کیونکہ پانی کے قدرتی بہاو کو نہیں روک سکتے جبکہ کاز وے پر آنے والے پانی کو بھی نہیں روکا جا سکتا۔وزیر بلدیات نے کہا کہ میئر کراچی نے تو تین دن پہلے کہا تھا نالے صاف کر دیے۔ سندھ حکومت نے پچھلے سال کے یم سی کو 50 کروڑ روپے دیے لیکن پھر بھی صفائی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ میں پانچ اضلاع گیا کہیں بھی ایسا نہیں ہوا کہ گزر نہ سکوں۔سعید غنی نے کہا کہ واٹر بورڈ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک کے تحت 100 ارب روپے لگا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ گرین لائن کے روٹ پر بارش کا پانی نکال دیا گیا،مختلف آبادیوں میں جمع پانی نکالنا ہے،یہ نہیں کہہ سکتے کہ آج ہی سارا پانی نکال دیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ اگر ہر کام صوبائی حکومت ہی کو کرنا ہے تو پھر لوکل گورنمنٹ ختم کر دیں، ہم کر لیں گے۔ سعید غنی نے بارش کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پرکے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی کاطریقہ کارتونہیں لیکن انسانی جانوں کے ضیاع پریقینی طورپرقانونی کارروائی ہوگی۔ کے الیکٹرک کیخلاف کارروائی وفاق کا کام ہے لیکن اگر ادارے کیخلاف کارروائی نہیں ہو رہی تو وضاحت کی ضرورت نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…