اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ویزراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک کو درپیش مشکلات آپ کی اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے ہے،عمران صاحب 2018 میں ملک کی ترقی کی شرح ۵.۸ فیصد تھی آپ نے 10ماہ میں آدھی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں آپ کی نااہلی اور نالائقی نے مہنگائی کی شرح تین گْنا کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ نے ایک سال میں 35سالہ تاریخ کا ایک سال میں دس ہزار ارب قرضے کا اضافے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں گیس کے نرخوں میں دو سو فیصد اور بجلی کی قیمت میں 35فیصد اضافہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں بیرونی ملک سرمایہ کاری میں پچاس فیصد کمی جو دس سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں 10لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک سال میں ٹیکس ریوینیو میں تاریخی پانچ سو ارب کا خسارہ ہے، کیونکہ لوگ جھوٹوں اور چوروں کو ٹیکس نہیں دیتے۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ایک کمیشن بنائیں جو ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ لے اور آپ کو آئنہ دکھائے۔