پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سرفراز کو ہٹا کر اس لڑکے کو کپتان بناؤ،شعیب اختر نے ناقابل یقین نام دیدیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ با ؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ میں قومی ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر صرف ایک وکٹ کیپر بلے باز کی حیثیت سے کھلانا چاہئے اور ان کی بیٹنگ کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھایا جائے۔

شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل پر جاری ویڈیو میں کہا کہ”سرفراز احمد کی وکٹ کیپنگ اور بلے بازی کی صلاحیت کا فائدہ اٹھانا چاہئے اور انہیں اب کپتان برقرار نہیں رکھنا چاہئے بلکہ ان کی جگہ حارث سہیل کو ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کا کپتان بنا دینا چاہئے البتہ بابراعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی دی جا سکتی ہے، میں بابراعظم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ انہوں نے بہت رنز بنائے ہیں“۔شعیب اختر اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کے دوران سرفراز احمد کی فٹنس کے حوالے سے ان پر کڑی تنقید کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے باعث قومی ٹیم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹیم کی حالت بدلنے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ”میں انگلینڈ گیا جہاں کرکٹ کھیلنا سیکھی اور جب ہم واپس آئے تو دیگر کھلاڑیوں کے کھیل کا معیار بھی بہتر ہوا،ورلڈکپ میں کارکردگی دیکھنے کے بعد میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں کرکٹ ٹیم کی حالت بہتر کروں گا“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…