جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کومزید امریکی جیل میں نہ رہنے دیا جائے،ہمیں ایک مجرم کے بدلے ایک بے گناہ بیٹی کی واپسی منظور ہے، تاجر الائنس نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی تاجرالائنس ایسوسی ایشن کے چیئرمین وبانی عام آدمی پاکستان ایاز میمن موتی والا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا شکیل آفریدی کے بدلے عافیہ صدیقی کے تبادلے کی بات خوش آئند ہے مگر بہتر ہوتا ہے کہ عمران خان امریکی صدر کے ساتھ عافیہ صدیقی کے معاملے پر کھل کر بات کر لیتے، عافیہ صدیقی قوم کی بیٹی ہے اور اس کو مزید امریکی جیل میں نہ رہنے دیا جائے اور ہم امید کرتے ہیں عافیہ صدیقی جلد پاکستان آجائیں گی، ان خیالات کا اظہار

انہوں نے کراچی میں ڈیفنس آفس عام آدمی پاکستان کے کارکنان سے ہونے والی ملاقات میں کیا، ایاز میمن کا کہناتھا عافیہ صدیقی کا امریکی جیل میں ہونا پوری قوم کے لئے باعث شرمندگی ہے کیونکہ وہ بے گنا ہ ہے اور بغیر کسی جرم کے جیل میں سز اکاٹ رہی ہیں، شکیل آفریدی جو کہ ایک جاسوس اور مجرم ہے اس کے بدلے بے گناہ اور معصوم عافیہ صدیقی کا تبادلہ کہاں کا انصاف ہے لیکن قوم کی بیٹی کی رہائی اور وطن واپسی کے لیئے ہم چاہیں گے کہ وزیراعظم اگر شکیل آفرید ی کے بدلے عافیہ صدیقی کو لے آتے ہیں تو یہ ان کا قوم پر احسان ہوگا، انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیئے تفصیلی گفتگوکی اس طرح اگر عافیہ صدیقی کی رہائی پر بھی بات کرتے اور عافیہ صدیقی کو ساتھ لے کر آتے تو بہت ہی اچھا ہوتا، انہوں نے کہاکہ عافیہ صدیقی جیسے ہونہار لوگ ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں اور ہمیں ایسے قابل لوگوں کی سخت ضرورت ہے کیونکہ یہی لوگ ہمارا اثاثہ ہیں اور ہمارے ملک کی ترقی کے ضامن ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی بے گناہ ہیں اور بغیر کسی جرم کے امریکہ کی جیل میں قید و تکالیف برداشت کررہی ہیں حکومت کو ان کی رہائی کے لیئے ہنگامی بنیادوں پر کام کر نا چاہئے تا کہ وہ پاکستان آکر اپنی فیملی کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ واشنگٹن میں وزیراعظم کے جلسے کے بعد امریکا میں ان کی نیک نامی میں بے پناہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھایاجاسکتا تھا اور جس طرح کشمیر کے مسئلہ اٹھایا بالکل ویسے ہی ڈاکٹر عافیہ پر بھی تفصیلی اور دوٹوک بات جاسکتی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…