جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

خلیجی پانیوں میں یورپین نیول فورس کے قیام کی تجویز سے باز رہیں، ایران نے برطانیہ کو دھمکی دیدی

datetime 25  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن) ایران نے برطانیہ کو بحری جہازوں کی خلیجی پانیوں پر حفاظت کے لیے ’یورپین نیول فورس‘ کے قیام کی تجویز پر عمل درآمد سے باز رہنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اول نائب وزیراعظم اسحاق جہانگیری نے کہا ہے کہ برطانیہ کی تجویز پر یورپی ممالک کی مشترکہ ’بحری فورس‘ کے قیام سے اور تو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوگا

البتہ اس سے خطے میں عدم تحفظ میں اضافہ ہوگا۔دوسری جانب ایران کے بعض حکام جن میں کمانڈر رینک کے ترجمان بھی شامل ہیں نے یورپین نیول فورس کے قیام پر برطانیہ کو اس اقدام سے باز رہنے کے لیے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ادھر اٹلی، ڈنمارک، ہالینڈ اور فرانس نے برطانیہ کی تجویز کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورس کا قیام وقت کی ضرورت ہے، یورپی ممالک کو اپنے وسائل اور مفادات کے تحفظ کیلیے مشترکہ پلیٹ فارم کو استعمال کرنا چاہیئے۔ایران اور برطانیہ کے درمیان تناؤ میں تیزی اس وقت آئی جب جبرالٹر میں برطانوی بحریہ نے ایرانی آئل ٹینکر کو شام کے لیے تیل لے جانے کا الزام عائد کرکے تحویل میں لے لیا تھا جس کے جواب میں ایران نے برطانوی بحری جہاز ’دی سٹینا امپیرو‘ کو تحویل میں لے لیا۔واضح رہے کہ برطانیہ نے عالمی اتحاد یا کم ازکم یورپی ممالک کی سطح پر ایک مشترکہ نیول فورس کے قیام کی تجویز آبنائی ہرمز میں اپنے بحری جہاز کے ایرانی فورسز کی جانب سے قبضے میں لیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…