وہاڑی(آن لائن )نواحی اڈا چکڑالہ کے درجنوں دیہاتوں میں 4 روز سے بجلی بندبجلی کی بندش کے خلاف سینکڑوں افراد سٹرکوں پر نکل آئے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق اڈا چکڑالہ میں چار روز سے بجلی بند عوام تڑپنے لگی بجلی کی بندش اور ٹرپنگ سے گھروں کی الیکٹرانک اشیاء جل گئی اہل علاقہ کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوااہل علاقہ نے بجلی کی بار بار بندش کے
خلاف اڈا چکڑالہ پر ملتان روڈ بلاک کر دیا جس سے دونوں طرف ٹریفک کی لمبی لائنیں لگ گئیں.مرکزی شاہراہ بلاک ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا مظاہرین نے بتایا کہ دیہاتی علاقوں کے سات چکوک جن میں 103.101.89.71.91اور97 ڈبلیو بی شامل ہیں میں 4 روز سے بجلی بند ہیبجلی نہ ہونے سے مساجد اور گھروں میں پانی تک ختم ہو گیا ہے. مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی مکمل بحالی تک احتجاج جاری رہے گا۔