جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم کو چاہئے تھا ملک کے وزیراعظم بن کر امریکہ جاتے، اشارے پر چلیں گے تو آپ ہاریں گے، بلاول بھٹو نے حیران کن دعویٰ کردیا

datetime 24  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر ملک دشمنوں کو نشانہ بنانے کے بجائے اپوزیشن کو نشانہ بنایا،ہمارے بھی تحفظات ہیں وزیراعظم کو چاہئے تھا کہ ملک کے وزیراعظم بن کر جاتے،انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس سینیٹ میں پورے نمبر نہیں مجھے تو صاف نظر آرہا ہے کہ آئندہ حاصل بزنجو چیئرمین سینٹ ہونگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کی شام بلاول ہاس میڈیا سیل میں

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کی مرکزی سکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ کے علاوہ دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گھوٹکی کے عوام کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ضمنی الیکشن میں ہمیں کامیابی دلائی،ان کا کہنا تھا کہ پہلے یہ سیٹ سلیکٹڈ حکومت کے پاس تھی،اس کامیابی پر میں تمام اپوزیشن کا شکر گزار ہوں خاص طور پرمولانا فضل الرحمان اور نواز لیگ کی قیادت کا جنہوں نے تعاون کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک ٹریلر ہے دوسرا سینیٹ کا الیکشن ہے،یہ پیغام ہے کٹھ پتلیوں کے لئے ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ اپنے عوام کے حقوق کا سودا کرینگے تو آپکا یہ حال ہوگا،اشارے پر چلیں گے تو آپ ہاریں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام نے ہمیشہ جمہوریت کا ساتھ دیا۔ گھوٹکی کے غریب عوام کا شکر گزار ہوں،جنہوں نے پیپلزپارٹی کے ساتھ وفاداری دکھائی،ہم انہیں مایوس نہیں کرینگے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کل پچیس جولائی کو ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں،سندھ بھر کے لوگ کراچی پہنچیں،کوئٹہ پشاور پہنچیں،میں پورے ہاکستان کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھرپور طریقے سے آواز اٹھائیں،یہ وہ دن ہے جس دن جمہوری حقوق کا جنازہ نکالا گیا تھا،انسانی حقوق کی دھجیاں ا ڑائی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ انسانی اور جمہوری حقوق پر سمجھوتہ کرتے ہیں تو نقصان ہوتا ہے۔ کل پورا پاکستان گونجے گا، چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو پیسوں کی آفر کی جارہی ہے،حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہونگے،

میں کہتا ہوں انکے پیسے لے لیں اور ووٹ ہمیں دے دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم نے امریکہ کا دورہ کیا ہے،ملکی مفاد میں ہم نے غیر شروط حمایت کی ہے،اپوزیشن سے مشاورت کرتے تو بہتر تھا،ماضی میں ایسا ہوا ہے کہ مشاورت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں ملک کے دشمنوں کو نشانہ بنانا چاہئیے تھا لیکن انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی ادارہ متنازعہ ہوپچھلے الیکشن کے حوالے سے ہمارا جلد وائٹ پیپر شائع ہوگا، بلاول نے کہا کہ

مریم نواز کی پریس کانفرنس کو سنسر کیا گیااسکی مذمت کرتا ہوں،وہ میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے بولنا چاہتی تھیں،میاں صاحب کو سہولیات ملنا چاہئیں،اعلی عدلیہ اس پر نوٹس لے، ہم میڈیا پرسنسر شپ کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کلبوشن کا انٹرویو چل سکتا ہے مگر ہاکستان کھپے کا نعرہ لگانے والے کا انٹرویو کیوں نہیں چل سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ حکومت کو بلند و بانگ دعوے نہیں کرنے چاہئیں،سلیکٹیڈ قیادت کا لانگ ٹرم ویژن نہیں ہوتا،وہ پھر تمام شرائط مانتے ہیں،

افغانستان کے معاملے پر بڑے دعوے نہیں کرنے چاہئیے تھے،ہم افغان مسئلے کے پرامن حل کوسپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ باہر جاتے ہو تو جھوٹ بولتے ہو،سی پیک سابق صدر زرداری کا تحفہ ہے،انہوں نے بحیثیت پاکستان چین کا دورہ کیا۔ سی پیک کا تصور دیا،گوادر پورٹ شروع کیا ہم سی پیک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا منصوبہ تھا کہ سی پیک پختونخواہ قبائلی علاقوں سے ہوتاہوا بلوچستان جائیگا۔ نئی حکومت کی اپنی ترجیحات تھیں

انہوں نے سی پیک کا روٹ طے کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے مفاد کامنصوبہ ہے،سیاسی بنیادوں پر ملکی منصوبوں کو سبوتاژکرینگے تونقصان ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا دورہ امریکہ ذاتی نوعیت کا تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جب بھی منہ کھلتا ہے وہ این آر او کا رونا روتے ہیں۔میرا خیال ہے کہ خان صاحب اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں،عمران خان احتجاج اور عوامی ردعمل سے بچنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کو کہتاہوں

جمہوری طریقے اپنائیں فاشست بنناچھوڑدیں، لوگوں کے معاشی حقوق غصب کرینگے تو پیپلزپارٹی خاموش نہیں رہیگی۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایک بات ہم سب کو ماننی پڑیگی کہ بانی ایم کیو ایم کی تقاریر پر پابندی لگانا غلط تھا،اس وقت یہ معاملہ ا ٹھایا جانا چاہئے تھا لیکن کسی نے نہیں اٹھایا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ گھوٹکی میں ہم نے دھاندلی کا موقع نہیں دیا تو نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔امریکا اور نیٹو کے ساتھ اوور پرومس نہیں کرنا چاہیے،جتنی مدد کی جاسکتی ہے کریں مگر اوور پرومس نہ کریں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…