دی ہیگ(آن لائن)عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ بھارت کیخلاف آنے پر بھارتی شہریوں کو”مرچی”لگ گئی،کل بھوشن کیخلاف فیصلہ آنے پر عالمی عدالت کے سامنے احتجاج اور عدالتی فیصلے پر شدید نعرے بازی کی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت کی جانب سے کل بھوشن پر بھارتی جاسوس ہونے کی مہرثبت کرنے بھارتی شہریوں نے ہیگ میں عالمی عدالت کے سامنے فیصلے کیخلاف شدید احتجاج اور نعرے بازی کی۔ عالمی عدالت کے جج عبدالقوی احمد یوسف
نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت ویانا کنونشن کے رکن ہیں، مقدمے کی تفصیلی شقوں کی جانب نہیں جاناچاہتے، بھارت نے ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی مانگی ہے، جج نے بھارت اور پاکستان کی جانب سے وضع کیا جانے والا موقف بھی بیان کیا۔ جج نے کہا کہ کلبھوشن یادیو انڈین شہری ہے اورکلبھوشن یادیو کے خلاف مقدمہ اور سزا ویانا کنونشن کی خلاف ورزی نہیں ہے،کلبھوشن یادیو کو پاکستان میں دہشت گردی کا مرتکب قرار دیا جاتا ہے۔