باجوڑ(این این آئی) باجوڑ میں خفیہ ادارے کی اطلاع پر فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، ضلع باجوڑ میں 20جولائی کو انتخابات کے موقع پر تخریب کرنے کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔خفیہ ادارے کی اطلاع پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ باجوڑ سکاؤٹس نے باجوڑکے تحصیل واڑہ ماموند کے علاقہ شاہی تنگی میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود، ریموٹ کنٹرول بم اور دیگر سامان برآمد کرلیاہیں۔ برآمد ہونیوالی اشیاء
میں دو عدد تیار ریموٹ کنڑول بم، 9عدد ہینڈ گرنیڈ بم، 4 عدد بارودی سرنگیں، 168عدد 12.7ایم ایم کے کارتوس، 47عدد اینٹی ائیرکرافٹ گولے،ایک عدد مخابرہ سیٹ، 4عدد ریموٹ، 4عدد بیٹری چارجر، 10عدد میٹر کیبل تار، 6عد د ڈیٹونیٹر اور5کلو بارود شامل ہیں۔ مذکورہ اسلحہ وگولہ بارود دہشت گردوں نے تخریب کاری کے غرض سے رکھاتھا تاکہ 20جولائی کوہونیوالے انتخابات میں افراتفری پھیلائی جائے تاہم فرنٹیئر کور خیبر پختونخواہ نے اُن کی یہ مذموم کوشش ناکام بنادی۔