ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاک افغان سرحدپر طورخم بارڈر کو آمد ورفت کیلئے 24 گھنٹے کھولنے کے انتظامات مکمل، کتنے افراد اور کتنی مال بردار گاڑیاں روزانہ اس راستے سے گزرتی ہیں؟

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)جنوری 2019 میں وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی احکامات کے تحت پاک افغان سرحد پر ضلع خیبر سے متصل طورخم بارڈر کو آمد ورفت کے لئے 24 گھنٹے کھلا رکنے کے لئے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ اداروں کے حکام کا ایک اعلیٰ سطح اجلاس خیبر پختونخواکے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ضلع خیبر محمود اسلم وزیر،فیڈرل بورڈ آف ریونیو،

وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)،نیشنل لاجسٹک سیل(این ایل سی) فرنٹیئر کور اور نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) کے متعلقہ حکام شریک تھے۔اجلاس کے دوران وزیر خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ خیبر کی ضلع انتظامیہ،ایف بی آر اور ایف آئی اے کے علاوہ دیگر متعلقہ اداروں نے طورخم کے تاریخی اہمیت کے حامل بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھولنے کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کردار ادا کیا ہے،انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ وفاقی اداروں کے کردار کو بھی سراہا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلنے سے سرحد کے دونوں پار نہ لوگوں کی اور نہ ہی مال بردار گاڑیوں کی قطاریں بنیں گی۔انہوں نے کہا کہ طورخم پاکستان کی سب سے مصروف بین الاقوامی سرحد ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر 10 ہزار سے زائد افراد اور ایک ہزار سے زائد مال بردار گاڑیاں آمد ورفت کرتی ہیں،جس کے لئے بارڈر کا 8 سے 10 گھنٹے روزانہ کھلا رکھنا ناکافی ہے،ہمہ وقت بارڈر کو کھولنا خطے کی ترقی کے لئے انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ یہ وزیر اعظم عمران خان کا وزیژن اور دور اندیشی تھی جنہوں نے 6 ماہ قبل وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کی بنیاد پر

کھولنے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہمہ وقت بارڈر کھلنے سے پاکستان اور افغانستان دونوں برادر ممالک کے مابین دو طرفہ تجارت کو فروغ ملنے کے ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلقات اورروابط بڑھانے میں بھی بھرپور مدد ملے گی۔وزیر خزانہ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھولنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جائے انہوں نے کہا کہ وزیر متوقع طور پر اگلے مہینے بارڈر کھولنے کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر ہمہ وقت کھلنے سے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات فروغ پانے کے علاوہ خیبر پختونخوا اور باالخصوص ضلع خیبر میں معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…