لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پہلی ہی خدشہ تھا کہ این اے 205پر ضمنی انتخابات ملتوی کئے جائیں گے، عمران خان حکومت شکست کے خوف سے انتخابات سے بھاگ رہی ہے۔ مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا کہ پانچ دن کیلئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ حیران کن ہے۔بتایا جائے کہ پانچ دن کے اندر ایسا کیا ہو جائے گا کہ انتخابات ملتوی کئے گئے۔الیکشن
ملتوی ہونے کے خدشے کے پیش نظر پی پی نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا۔وفاقی حکومت پی پی امیدوار کو نااہل کروا کر اپنا حمایت یافتہ امیدوار جتوانا چاہ رہی ہے۔ مولابخش نے کہا کہ مخالف امیداور کو نااہل کرواکر ہی انتخاب جیتنا ہے تو انتخابات کروانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔ہمارے امیداور کے کاغذات مسترد نہ کئے گئے تو پانچ دن بعد بھی وفاقی حکومت کو شکست ہوگی۔عمران خان حکومت کو ہر محاذ پر شکست کا سامناہے۔