لاہور(این این آئی)پاکستان کی فضائی حدود مکمل طور پر کھلنے کے بعد پی آئی اے نے ملائیشیا کیلئے اپنافضائی آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کر دیں۔پی آئی اے آئندہ ماہ سے کوالالمپور کیلئے پروازیں شروع کرے گا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے ہفتے میں کراچی اور لاہور سے دو،دو پروازیں آپریٹ کرتی تھی تاہم آئندہ ماہ سے مکمل طور پر آپریشن شروع ہوجائے گا۔پاک بھارت کشیدگی کے باعث 27فروری سے بھارت جانے اور آنے والی فضائی اسپیس بند تھی۔