ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

صوبہ بادغیس میں آپریشن کیلئے اتارے گئے 40کمانڈوز کو افغان طالبان نے دبوچ لیا، طالبان نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن)فغانستان کے جنوبی حصے میں طالبان کے حملے میں تقریباً 20 افغان کمانڈوز ہلاک ہوگئے۔صوبائی گورنر عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ طالبان نے اسپیشل فورسز کے اہلکاروں پر گھات لگا کر حملہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ طالبان نے افغان کمانڈوز پر حملہ صوبہ بادغیس کے ضلع ابکماری میں کیا۔صوبائی گورنر نے بتایا کہ دیگر سیکیورٹی فورسز سے رابطہ کیے بغیر ہی افغان کمانڈوز کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے مذکورہ ضلع میں اتار گیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان نے کمانڈوز کو گھیرے میں لے لیا اور

چند گھنٹے تک لڑائی جاری رہی۔عبدالغفور ملکزئی نے بتایا کہ بدقسمتی سے 21 کمانڈوز ہلاک ہوئے اور دیگر پکڑلیے گئے۔دوسری جانب افغان وزارت دفاع نے واقعہ سے متعلق تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔بادغیس کے صوبائی قونصل کے سربراہ عبدالعزیز نے بتایا کہ طالبان کے حملے میں 29 افغان کمانڈوز ہلاک ہوئے جبکہ دیگر زندہ پکڑے گئے کمانڈوز کو قتل کردیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ صوبہ گوہر سے چار ہیلی کاپٹرز کے ذریعے تقریباً 40 کمانڈوز کو صوبہ بادغیس میں آپریشن کے لیے اتارا گیا لیکن جیسے ہی انہیں اتارا گیا تو طالبان نے حملہ کردیا۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئیدعویٰ کیا کہ 30 افغان کمانڈوز کو ہلاک کیا۔خیال رہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین گزشتہ چند ماہ سے مراحلہ وار مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔دونوں فریقین کے مابین افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے دو اہم نکات زیر بحث رہیجس میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا سمیت طالبان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ افغانستان کی سرزمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے جو عالمی حملے کرسکے۔29 جنوری کو افغان امن عمل کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے کہا تھا ہے کہ امریکا اور طالبان حکام افغانستان سے دہشت گردوں کو باہر نکالنے، تمام امریکی فوجیوں کے انخلا، جنگ بندی اور کابل-طالبان مذاکرات جیسے تمام اہم معاملات پر راضی ہوگئے ہیں۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…