جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

لاہور میں لیڈی پولیو ورکر کے قتل کا ڈراپ سین، لڑکی نے کیا تقاضا کیا کہ اسے قتل کر دیا، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) پولیس کا کہنا ہے کہ مناواں کے علاقے میں لیڈی پولیو ورکر اس کے ساتھ کام کرنے والے نے ہی قتل کیا۔ لاہور مناواں کے علاقے میں قتل ہونے والی لیڈی پولیو ورکر کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کو اس کے ساتھی پولیو ورکر نے قتل کیا، اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

انویسٹی گیشن پولیس مناواں کے سب انسپکٹر ناصر خان کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل 24 سالہ لڑکی کی نعش بی آربی نہر سے ملی، خاتون کی شناخت بشرٰی کے نام سے ہوئی جو کہ پولیو ورکر تھی، واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر نے قتل کی تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم عابد علی کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ملزم عابد علی نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ خود بھی پولیو ورکر ہے اور مقتولہ کے ساتھ ہی کام کرتا تھا، اس نے مقتولہ کے کزن کو ملازمت پر رکھوانے کے لیے بطور رشوت 40 ہزار روپے لے رکھے تھے، تاہم بشریٰ کے کزن کو بھرتی نہ کروا سکا، جس پر بشریٰ نے پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا اور تنگ کرنا شروع کردیا۔ملزم عابد نے اعتراف کیا کہ اس نے مقتولہ کو رقم واپس دینے کے بہانے بلایا اور اسے مشروب میں نشہ آور گولیاں کھلا کر بے ہوش کر دیا، اور بی آر بی نہر کے پاس لے گیا، وہاں بشرٰی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور نعش بی آر بی نہر میں پھینک دی۔ مقتولہ بشریٰ کی نعش پانی کے بہاؤ میں بہہ گئی جو بعد ازاں تھانہ صدر قصور کے علاقے سے ملی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…