جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

زندگی ٹرسٹ کو دئیے گئے سرکاری اسکول میں موسیقی کی اجازت دینے کا انکشاف، خاموشی سے کیا کام شروع کر دیا گیا؟

datetime 18  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)جماعت اسلامی سندھ کے شعبہ تعلیم کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسحاق منصوری نے زندگی ٹرسٹ کو دئیے گئے سرکاری اسکول میں موسیقی کی اجازت کے انکشاف اور گورنمنٹ گرلز اسکول ایس ایم بی فاطمہ جناح میں میوزک کلاسز کیلئے خاموشی سے عمارت کا ایک حصہ مختص کرنے

والی خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے اسلام، نظریہ پاکستان اور دستور کے خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ انہوں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ریاست مدینہ طرز حکومت کے دعویداروں کے دور میں سرکاری اسکولوں میں ناچ گانے، رقص کی کلاسز نہ صرف حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ بلکہ یہ اللہ کے عذاب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ حکومت عالمی سامراج کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کیلئے مادر پدر آزادی اور روشن خیالی کے نام پرنوجوان نسل کا مستقبل تباہ اور ملک کی نظریاتی سرحدوں کو کھوکھلا کرنے پر تلی ہوئی ہے۔وہ اس کی آڑ میں مغرب کی طرح ہماراخاندانی نظام بھی تباہ وبرباد کرنا چاہتے ہیں جہاں پرماں بیٹی بہن کے مقدس رشتوں کی تمیزواحترام نہیں ہے۔آج ہمارے معاشرے میں نوجوانوں میں بڑہتی ہوئی بے راہ روی اورمعصوم بچیوں کے ساتھ بڑہتے ہوئے جنسی واقعات اسی کا شاخسانہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زندگی ٹرسٹ کو دیئے گئے سرکاری اسکولز میں میوزک کلاسز کا نوٹس لیا جائے۔ پاکستان کے دستور میں واضح طور پر درج ہے کہ یہاں پر کوئی بھی کام قرآن و سنت کے خلاف نہیں ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…