لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے سینیٹ کے الیکشن کے حوالے سے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔کمیٹی سردار یعقوب ناصر، جاوید عباسی، مصدق ملک، پیر صابر شاہ اور ڈاکٹر اسد اشرف پر مشتمل ہوگی۔مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی ورکنگ کمیٹی چیئرمین سینیٹ پر عدم اعتماد کی تحریک اور نئے چیئرمین سینٹ کے الیکشن کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے گی۔شہباز شریف نے کمیٹی کو فی الفور اپنا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔