لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے نیب کی زیر حراست حمزہ شہباز سے نیب ہیڈ کوارٹر لاہور میں ملاقات کی۔کیپٹن (ر) محمد صفدر بھی مریم نواز کے ہمراہ تھے۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز شریف سے ان کی صحت کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔ آدھا گھنٹہ ہونے والی ملاقات میں مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر نے حمزہ شہباز کے ہمراہ رات کا کھانا کھایا۔ ملاقات کے بعد ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حمزہ شہباز سے نیب کے سیل میں ملاقات ہوئی ہے، حمزہ شہباز ٹھیک اور ان کے حوصلے بلند ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز کو دیکھ کر ان کی 6 ماہ کی بیٹی کے چہرے کے تاثرات قابل دید تھے۔اس ملاقات میں شریف خاندان کے چھ افراد شریک ہوئے۔