لندن(این این آئی)انگلینڈ اورنیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 1973ء سے اب تک90ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے جن میں سے41میچ انگلینڈنے جیتے اور43میچ نیوزی لینڈنے جیتے،2میچ برابر اور4میچ غیرفیصلہ کن رہے۔انگلینڈکی کامیابی کاتناسب48.83فیصداورنیوزی لینڈکی کامیابی کاتناسب51.16فیصدہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے آخری3میچوں میں سے2میچ انگلینڈنے جیتے اورایک میچ نیوزی لینڈنے جیتا۔