اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سوزوکی کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمت میں 65 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کر دیا ہے، سوزوکی کمپنی کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پاکستان میں سوزوکی راوی، سوزوکی بولان کارگو اور سوزوکی میگا کیری کے نرخوں میں 24 ہزار روپے سے 65 ہزار روپے تک کی کمی کی گئی ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کی وجہ سے دیگر کمپنیوں نے اپنی
گاڑیوں کی قیمت میں اضافہ کیا ہے، معاشی صورتحال کے پیش نظر سوزوکی کمپنی نے بھی اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے لیکن اب سوزوکی نے مخصوص گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، سوزوکی کی جانب سے راوی کی قیمت میں چوبیس ہزار، سوزوکی بولان کی قیمت میں 25 ہزار روپے اور سوزوکی میگا کیری کی قیمت میں 65 ہزار روپے کمی کی گئی ہے۔