اسلام آباد (این این آئی)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف قرارداد رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سینیٹ میں پیپلز پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت نے خود کو تسلی دینے کے لئے قرارداد پیش کی ہے، حکومت کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کے پاس کوئی آپشن نہیں،اپوزیشن پارٹیز کسی دباؤ میں نہیں آئے گی۔انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے چیئرمین سینیٹ کے خلاف قراردا واپس لی جائے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد واپس نہیں لی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈپٹی چیئرمین کے خلاف قرارداد کو ہم آسانی سے ناکام کرے گے۔