پشاور (آن لائن)قربانی کے جانوروں کے فروخت پر ٹیکس عائد کردیا گیا ہے دنبے، گائے بکری، بھینس سمیت قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ سال تیس ہزار روپے میں فروخت ہونے والی گائے رواں سال 40سے 50ہزار روپے میں فروخت ہونے کے امکانات ہیں جبکہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی عید کے دنوں میں جانوروں کی قیمتیں بڑھانے کے لئے انہیں مارکیٹ سے غائب کرنے کے روک تھام کے لئے حکومت نے خصوصی اقدامات شروع کردیئے ہیں اندرون شہر اور ریلوے پٹریوں، بی آر ٹی
سٹیشنوں او روٹس کے قریب عید قرباں کے لئے مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائدکردی گئی ہیں جبکہ قربانی کے جانوروں کے فروخت پر ٹیکس بھی لگا دیئے گئے ہیں منڈیاں مویشی لگانے کے لئے اوپن آکشن بھی کردیاگیا ہے ٹاؤن ون، ٹاؤن ٹو، ٹاؤن تھری، ٹاؤن فور نے اپنے اپنے علاقوں میں لگائے جانے والے منڈی مویشیوں پر ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں جس کے تحت دنبے، بکرے، بڑے گائے، چھوٹی گائے، اونٹ پر 200روپے سے ڈھائی ہزار روپے تک ٹیکس عائدکردیا گیا ہے عملے کی تعیناتی مال مویشی منڈیوں میں چند روز میں کردی جائیگی۔